Posts

beti rehmat hoti hai بیٹی رحمت ہوتی ہے

بیٹی رحمت ہوتی ہے  زمانہ جاہلیت میں لوگ اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے،یہ لوگ بچی کے ہاتھ میں مٹھائی کا ٹکڑا تھما دیتے، اس کے ہاتھ میں گڑیا تھما کر اس کو قبر میں بٹھا دیتے۔بچی اس کو کھیل سمجھتی  لیکن جب مٹی اس کی گردن تک پہنچ جاتی تو وہ گھبرا کر اپنی ماں کو آواز دیتی،چیختی چلاتی منتیں کرتی۔لیکن ظالم باپ اس بچی کو زندہ دفن کر دیتا۔ اس قبیح فعل کے بعد جب وہ گھر آتا تو اس بچی کی چیخیں گھر تک اس کا پیچھا کرتیں، لیکن ان ظالموں کے دلوں پر تالے پڑے ہوئے تھے جو نرم نہیں ہوتے تھے۔بعض ایسے لوگ بھی تھے جن سے اسلام قبول کرنے سے پہلے یہ گناہ سرزد ہو چکا تھا۔ان میں سے ایک صحابی رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنا واقعہ سنایا کہ جب وہ اپنی بیٹی کو انگلی پکڑ کر دفنانے لے جا رہا تھا۔بچی نے میری انگلی پکڑ رکھی تھی، وہ باپ کے لمس کی وجہ سے خو ش ہو رہی تھی۔وہ سارا راستہ مجھ سے باتیں کرتی رہی اور اپنی توتلی زبان میں مجھ سے باتیں کرتی رہی۔میں ساراراستہ اس کو اور اس کی فرمائشوں کو بہلاتا رہا۔میں اس کو لے کر قبرستا ن پہنچ گیا اور اس کے لیے قبر کی جگہ منتخب کی۔میں نیچے زمین پر بیٹھااور اپنے ہا...